مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ، متعدد افراد زخمی

خبر ایجنسی  منگل 24 اپريل 2018
فیض وانی کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں کے زخم آئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  فوٹو:فائل

فیض وانی کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں کے زخم آئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں طلبہ پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے چھروں کے زخم آئے ہیں۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔