- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے سمری بھجوادی گئی اور 14 مئی کو اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے لیا اور بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس بلارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بحث ہو جبکہ اپوزیشن بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بحث کرنا چاہتی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اپریل کو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔
واضح رہے کہ خود عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 45 دن میں حکومت اگلے ایک سال کا بجٹ دے، ہم اس کی مخالفت کریں گے،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔