- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
امریکی صدر کی برطانیہ آمد، ’ٹرمپ بے بی‘ غبارے سے استقبال
لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ پہنچ گئے جہاں احتجاجاً برطانوی شہریوں نے ان کا استقبال انہی کی شکل والے کارٹون غبارے کو اُڑا کر کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج اور اس حوالے سے تنقید کا شکار برطانوی پالیسی پر بھی گفتگو ہوئی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں دورہ برطانیہ کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان ’انتہائی قریبی‘ تعلقات قائم ہیں تاہم دورہ برطانیہ سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے وزیراعظم تھریسامے پر شدید تنقید کی تھی لیکن لندن پہنچے پر ان کا موقف تبدیل ہوگیا۔
قبل ازیں امریکی صدر نے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں سب سے پہلے برطانوی صدر سے ملاقات کی اور نئے تجارتی معاہدوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔
لندن میں امریکی صدر کی آمد پر ٹرمپ کی شکل والا دیو ہیکل غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کی اجازت میئر لندن صادق خان نے دی تھی۔
ٹرمپ کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے متنازع پالیسی کے باعث برطانوی عوام کے غم وغصے کا سامنا ہے۔
یہ غبارہ ٹرمپ کی آمد پر برطانوی شہریوں نے احتجاجاً بنایا ہے اور اسے اڑانے کے لیے 10 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔