عادل رشید نے بغیر بولنگ، بیٹنگ کیے اور کیچ تھامے 12500 پائونڈ کمالیے

خبر ایجنسی  منگل 14 اگست 2018
عادل رشید یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے 14 ویں اور 13 برس بعد انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عادل رشید یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے 14 ویں اور 13 برس بعد انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: انگلش اسپنر عادل رشید نے دوسرے ٹیسٹ میں بغیر بولنگ، بیٹنگ کیے اور کیچ تھامے 12500 پائونڈ کمالیے۔

بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم کو عادل کی لیگ اسپن بولنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑی،انگلینڈ کی واحد اننگز ان کا نمبر آنے سے قبل ہی ڈیکلیئرڈ کردی گئی،فیلڈ میں کسی نے ان کی جانب کیچ ہی نہیں اچھالا، اس طرح انھیں فیلڈ میں چہل قدمی کے لیے میچ فیس کے طور پر ساڑھے بارہ سو پائونڈ مل گئے۔

آخری مرتبہ کسی انگلش کرکٹر کی جانب سے ایسا آف اسپنر گیراتھ بیٹی کے ساتھ ہوا تھا، جب 2005 میں بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 261 رنز کی فتح کیلیے ان کی ضرورت ہی نہیں پڑی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔