پہلی محبت اپنی اسکول ٹیچر سے ہوئی تھی، سلمان خان

ویب ڈیسک  جمعـء 17 اگست 2018
سلمان خان ان دنوں فلم’’بھارت‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فوٹو:فائل

سلمان خان ان دنوں فلم’’بھارت‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی بچپن کی محبت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں انہیں ان کی ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا۔

بالی ووڈ کے مقبول کنوارے سلمان خان شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں۔ حال ہی میں ٹی وی شو’’دس کادم‘‘کی شوٹنگ کے دوران جب سلو میاں سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھاگیا توانہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں اسکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اوروہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے کوئی مدد نہیں کی

سلمان خان نے اپنی حرکتوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹادیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے۔ سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو، بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے  لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم’’بھارت‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کرداراداکررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔