- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
بھارت میں پاکستانی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کو خراج تحسین

مقررین نے مدیحہ کی فنی خدمات کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: بھارت کے نامور تھیٹر فنکاروں اور سرگرم کارکنوں نے لیجنڈ پاکستانی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کو شاندار خراج تحسین کیا ہے۔
بامقصد کہانیوں کے ذریعے تھیٹر کو شعوری میڈیم کے طور پر استعمال کرنے والی پاکستانی تھیٹر کی نامور فنکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مدیحہ گوہر کی یاد میں دہلی کے اکشرا تھیٹر میں تعزیتی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔
مقررین نے مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں مدیحہ گوہر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
دارا، بلھا، کون ہے یہ گستاخ ، لو پھر بسنت آئی ، کبیرا کھڑا بازار میں سمیت اجوکا تھیٹر کی دیگر پروڈکشن اردو تھیٹر کے کلاسک کھیلوں میں شامل ہیں جنھیں انگلش سمیت دنیا کی بڑی زبانوں میں منتقل کیا جانا ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پروگرام میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم اور مدیحہ گوہر کے فرزند نروان ندیم نے پاک بھارت تھیٹر کولیبریشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجوکا تھیٹر اپنی بانی ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کے مشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے گا اور سماجی تبدیلی کے لیے بامقصد اور سبق آموز اسٹیج ڈرامے مستقبل میں بھی پیش کیے جاتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔