- بھارت میں آندھی سے ہورڈنگ بورڈ پٹرول پمپ پر گرگیا؛ 14 افراد ہلاک اور 74 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
پالتو کتے نے ایک رات میں 600 مرغیاں مار ڈالیں
بیجنگ: چین میں پالتو کتے نے پولٹری فارم میں گھس کر 600 مرغیوں کو ہلاک کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پالتو کتے کے مالک کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کتا پڑوس میں موجود مرغیوں پولٹری فارم میں گھس گیا اور پوری رات میں 600 مرغیوں کو چبا ڈالا۔
پولٹری فارم کا مالک صبح جاگا تو مرغیاں مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھیں، پہلے تو مالک نے سمجھا کہ شاید کسی وبائی مرض کے اچانک حملے یا زہریلا دانا پانی موت کا سبب ہوگا تاہم جب مرغیوں کے گلے پر کتے کے دانتوں کے نشانات دیکھے تو اصل قاتل کا پتا چلا۔
کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ کسی پالتو کتے کا ایک رات میں 600 مرغیوں کا شکار کرلینا ناقابل فہم بات ہے جس پر پولٹری فارم کے مالک نے پولیس سے رجوع کرلیا اور کتے کے مالک کے خلاف 13 ہزار چینی یوآن (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
پولیس نے پولٹری فارم کے مالک کی شکایت پر کتے اور مالک کو گرفتار کرلیا ہے، کتے کے مالک نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولٹری فارم کے مالک نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے کتا بہ آسانی پولٹری ہاؤس میں داخل ہو گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔