ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2018
اہلیہ  ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں، فوٹو: فائل

اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں، فوٹو: فائل

 حیدرآباد دکن: بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ  ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔

15نومبر 1986کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ثانیہ مرزا نے کیریئر میں 6گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ سیالکوٹی منڈے شعیب ملک کا دل جیتا،دونوں اسٹارز کی شادی 2010میں ہوئی تھی، حال ہی میں ان کے ہاں ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شرکت کے بعد یواے ای سے روانہ ہونے والے شعیب ملک ان دنوں دونوں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں فیملی کیساتھ موجود ہیں۔

آل راؤنڈر نے بیوی اور بچے کو وقت دینے کیلیے ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی، دونوں اسٹارز اپنے نوزائیدہ بیٹے اذہان کیساتھ ثانیہ مرزا کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں کھیلوں اور فلم انڈسٹری کے ستارے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مبارکبادیں دے رہے ہیں۔جواب میں ثانیہ مرزا بھی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔