کیا انوشکا شرما اُمید سے ہیں

انوشکا شرما گزشتہ سال بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں


ویب ڈیسک December 05, 2018
انوشکا شرما گزشتہ سال ہی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں اداکارہ کی اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے اُمید سے ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتی۔ آپ شادی کو راز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے۔

انوشکا شرما نے کہا کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو اُمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے جب کہ میں ایسی من گھڑت خبروں پر سنجیدہ ہونے کے بجائے ہنس ہی سکتی ہوں۔ لیکن مجھے اس طرح کی بے معنی خبریں پڑھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'زیرو' میں انوشکا کا کردار پانے کے لیے کترینہ نے کیا جتن کئے؟

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال ہی 11 دسمبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اب یہ جوڑا اپنی پہلی شادی کی سالگرہ اسٹریلیا میں منائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں