’زیرو‘ میں انوشکا کا کردار پانے کے لیے کترینہ نے کیا جتن کئے؟

ویب ڈیسک  منگل 6 نومبر 2018
فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کا پسندیدہ کردار ببیتا کماری کا ہے جسے کترینہ کیف نے نبھایا ہے فوٹو؛فائل

فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کا پسندیدہ کردار ببیتا کماری کا ہے جسے کترینہ کیف نے نبھایا ہے فوٹو؛فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا اور وہ یہ کردار خود کرنا چاہتی تھیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اور فلم کے ہدایت کار آنند لال رائے فلم میں اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم میں بوا سنگھ کا کردار نبھارہے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ کترینہ کیف کا کردار پسند تھا اور وہ خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے۔ کترینہ کیف نے فلم میں ببیتا کماری نامی سپر اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  شاہ رخ خان کے خلاف بھارتی سکھ میدان میں آگئے

کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا انہوں نے جب اسکرپٹ میں اس کردار سے متعلق پڑھا تو وہ آنند لال رائے کے سامنے رو پڑیں کہ مجھے یہ کردار کرنے دیں، تاہم ان کے حصے میں ببیتا کماری کا کردار آیا۔  انوشکا نے فلم میں دماغی فالج میں مبتلا سائنسدان عافیہ یوسفزئی کا کردار نبھایا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے فلم میں اپنا پسندیدہ کردار بوا سنگھ کو قرار دیا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بوا سنگھ کا کردارکرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ مزاح، جذبات اور دلچسپ مکالمات سے بھرپور فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/1059385797005127681

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔