برطانوی کامیڈین ڈیوڈ ولیمز پر کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ورغلانے کا الزام

اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے اسکول کی طالبات کو اپنے جال میں پھنسایا


ویب ڈیسک November 14, 2026

برطانوی کامیڈین اور اداکار ڈیوڈ ویلیمز کو کم عمر لڑکیوں کی مبینہ جنسی گرومنگ اور ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

55 سالہ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے اسکول کی طالبات کو اپنے جال میں پھنسایا۔ ان پر 15 سالہ لڑکی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے، او لیول کی ایک طالبہ کو بھی ہدف بنانے اور متعدد دیگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم برطانوی پروگرام ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے سابق جج ڈیوڈ ویلیمز نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی جنسی درندہ نہیں ہیں۔