- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
اسٹاک ایکسچینج شیئرز پر ایڈوانس ٹیکس خاتمے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے دوسرے مجوزہ منی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی خریدوفروخت پر عائد 2 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسٹاک بروکرز و سرمایہ کاروں کوکیپٹل لاسز 3 سال کیری فارورڈ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور اسٹاک ایکسچینج بحران سے نکالنے کیلیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجاویز کو منی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ان تجاویز کو منی بجٹ کے زریعے متعارف کرانے سے کیپٹل مارکیٹ کو سہارا ملے گا اور شئیرز ٹریڈنگ بڑھے گی۔ دستاویز کیمطابق منی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کے ساتھ آن لائن ایکویٹی پر کیپٹل گین ٹیکس کی ریشنلائزیشن کی تجویزبھی زیر غور ہے جس کے تحت کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ہولڈنگ کمپنیوں کیلیے انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔
اسی طرح حکومتی و سی پیک منصوبوں کی بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پران لسٹنگ کو فروغ دینے کیلیے مراعات لانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ دستاویز میں مزید بتایا گیاکہ بروکرز کی ایکویٹی انوسیٹمنٹ کو فروغ دینے کیلئے بھی خصوصی پیکج زیر غور ہے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ وزیراعظم کے دورہ کراچی میں کاروباری برادری سے ہونیوالی ملاقات میں زیر غور آنیوالی تجاویزکے فالو اپ میں یہ فیصلے ہوئے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ مراعاتی پیکج کے زریعے کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اوراقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔