- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
اسرائیل صرف یہودیوں کا ملک ہے، وزیراعظم نیتن یاہو
تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف یہودیوں کا ملک ہے اور یہاں کسی اور کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹا گرام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنی متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر کسی کا ملک نہیں بلکہ یہ صرف یہودیوں کی سرزمین ہے۔
وزیراعظم نیتن یاہو جنہیں کرپشن الزامات میں نااہلی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے وہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے مذہبی کارڈ کھیلتے ہوئے عرب فلسطینیوں کے بغض میں اسرائیل کو یہودیوں کی سرزمین قرار دے گئے۔
گزشتہ برس اسرائیلی وزیراعظم نے ایک قرار داد بھی منظور کرائی تھی جس کے تحت اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دیا گیا تھا تاکہ فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا سکے۔
اس قراد داد کی منظوری سے عربی کا سرکاری زبان کا درجہ ختم کردیا گیا تھا اور اسے ثانوی زبانوں کی طرح خصوصی زبان کی حیثیت دے دی گئی تھی جب کہ عبرانی کی حیثیت میں اضافہ کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم کی یہ متعصبانہ کاوشیں ووٹرز کی ہمدری حاصل کرنے کے لیے ہیں، اسرائیل میں رواں برس اپریل میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور کرپٹ زدہ نیتن یاہو کو اپنی ناکامی یقینی نظر آرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔