بالاکوٹ بمباری؛ اقوام متحدہ بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار، پاکستان

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 16 مارچ 2019
 اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا ’’چیمپئن آف ارتھ‘‘ کا خطاب واپس لے، ڈوزئیر عالمی ادارہ ماحولیات کو پیش۔ فوٹو : فائل

 اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا ’’چیمپئن آف ارتھ‘‘ کا خطاب واپس لے، ڈوزئیر عالمی ادارہ ماحولیات کو پیش۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں اٹھا تے ہوئے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزئیر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش کردیا۔ ڈوزئیر وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے پیش کیا۔

ڈوزیئر میں موقف اختیار کیا ہے کہ چھبیس فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی،سٹرائیک کے نام پر درختوں کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی، درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھارت کو کرنا ہو گا۔

ماحولیاتی دہشت گردی پر پاکستان کا بھارت کیخلاف مقدمہ مضبوط ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ میں سنجیدہ ہے،اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کا نوٹس لے ، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا “چیمپئین آف ارتھ” کا خطاب فوری واپس لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔