ہالی ووڈ فلم ’الہٰ دین‘ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 20 مئ 2019
ماضی کی معروف کارٹون فلم کے حقیقی ورژن میں ’جینی‘ کا مشہور کردار اداکار ول اسمتھ ادا کر رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

ماضی کی معروف کارٹون فلم کے حقیقی ورژن میں ’جینی‘ کا مشہور کردار اداکار ول اسمتھ ادا کر رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایڈوینچر سے بھرپور فلم ’الہٰ دین ‘ کو دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈزنی کے چاہنے والوں کے یہ سال کسی جادو سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ ڈزنی اپنے شائقین کے لیے رواں سال اب تک تین بڑی  فلمیں ’کیپٹن مارول‘، ’ڈمبو‘ اور ’ایوینجر اینڈ گیم‘ ریلیز کر چکا ہے اور اب وہ طلسماتی واقعات سے بھرپور اور بچوں کے معروف کردار ’الہٰ دین‘ کی فلم ریلیز کرنے جارہا ہے۔

فلم ’الہٰ دین‘ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی اپنے ریڈ کارپٹ کےساتھ 24 مئی کو ریلیز ہوگی۔ ماضی کی مشہور اینی میٹڈ فلم کے نئے ورژن میں چراغ کے جن جینی کا مرکزی کردار نامور اداکار ول اسمتھ ، ہیرو الہٰ دین کا کردار مینا مسعود ، ہیروئن شہزادی جیسمین کا کردار اداکارہ ناومی اسکاوٹ اور ولن جعفر کا کردار مارون کینزاری ادا کر رہے ہیں۔

فلم الہٰ دین ماضی میں کارٹون ورژن میں بنائی گئی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا تاہم کافی عرصے سے اس فلم کو رئیل ورژن کے ساتھ بنانے کا کہا جارہا تھا شائقین کے بھرپور مطالبے کے بعد ماضی کی مشہور زمانہ فلم کو حقیقت کے رنگ میں ڈھالنے کے لیے نئے ورژن کے ساتھ بنائی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ’الہ دین‘ کا  ٹریلر جاری

والٹ ڈزنی پکچر کے بینر تلے بننے صرف ’الہٰ دین‘ ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک فلمیں اسپائیڈر مین، لائن کنگ، ٹوائے اسٹوری فور، فروزن ٹو  اور اسٹار وار جلد ریلیز کی جائیں گی۔

سال 1992ء میں ریلیز کی گئی فلم الہٰ دین کا ٹریلر:

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔