- زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا
- پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
- وفاق نے قبائلی اضلاع کیلیے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی
- پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
- ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، وزیر داخلہ
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب سے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار
- وزیراعظم کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کا حکم نامہ جاری
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
- کیا پیسوں کے لالچ میں پاک بھارت کرکٹرز کو ساتھ کھیلائے جانے کا امکان ہے؟
- عیدالاضحیٰ: پاکستان ریلوے کا اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
- وزارت صحت کی کورونا سے بچنے کیلیے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت
- دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا
- راولپنڈی؛ پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینر آویزاں
- مبینہ پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک، ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار
- پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج
- سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر سابق فاسٹ بولر کی کڑی تنقید
- کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
’’مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ جولائی سے شروع ہوں گے

وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: پنجاب بھر میں ’’مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں ’’مرغی پال پروگرام‘‘ اور دودھ دینے والے مویشی ’’گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلیے محکمہ لائیو اسٹاک اور پولٹری کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔
یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلیے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی، ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔
جولائی کے آخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے بھی بڑے پیمانے پر مرغیوں کی بریڈنگ شروع کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔