- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دوہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
وکٹ کو جانچنے میں غلطی ہوئی، مصباح الحق کا اعتراف
ٹیم درست راستے پر گامزن ہے (زمبابوین کپتان) نروس نہیں ہوئے، ہیملٹن مساکیڈزا۔ فوٹو: فائل
ہرارے: کپتان مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ ان سے وکٹ کو جانچنے میں غلطی ہوئی، انھوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ یہ دوسری اننگز میں سلو ہوجائے گی مگر یہاں پر تو شروع سے کھیلنا دشوار تھا، 30 رنز کم اسکور کیے، نئی گیند کے ساتھ بولنگ بھی اچھی نہیں رہی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے کپتان مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ ان سے وکٹ کا اندازہ لگانے میں غلطی ہوئی، انھوں نے کہا کہ ہم پچ کو درست طور پر جانچ نہیں پائے، بظاہر دکھائی دے رہا تھا کہ یہ دوسری اننگز میں سلو ہوجائے گی لیکن یہ تو شروع سے ہی ایسی تھی، زمبابوے نے ہم سے زیادہ بہتر بولنگ کی، ہم 30 رنز کم بنا پائے لیکن اس کے باوجود جو ٹوٹل بنا اس کے دفاع کیلئے ہمیں بہتر انداز میں بولنگ اور فیلڈنگ کی ضرورت تھی، اس میچ میں ہماری بولنگ میں کسی چیز کی کمی تھی، ہم نئی گیند کے ساتھ زیادہ بہتر بولنگ نہیں کرپائے۔
دوسری جانب غیرمتوقع فتح پر شاداں زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے کہا کہ میں اس شاندار کامیابی پر بہت خوش ہوں، ہمیں چند ہفتے قبل بھارت نے بری طرح شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد سے ہم نے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا، پاکستان جیسی بہترین ٹیم کے خلاف فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم درست راستے پر گامزن ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، فاسٹ بولرز نے بھی غیر معمولی کھیل پیش کیا لیکن اس کے باوجود ابھی بھی بہت سی چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم نے کچھ آسان کیچز ڈراپ کیے، اس خامی پر فوری قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
مین آف دی میچ ہیملٹن مساکیڈزا نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ دوپہر کے بعد وکٹ بہتر ہونا شروع ہوجائے گی، ابتدائی دس اوور کے بعد یہ پچ بیٹنگ کیلیے کافی اچھی ہوگی، ہم مناسب آغاز چاہتے تھے، جس وقت ٹیلر وکٹ پر آئے اس وقت صرف ہمارا ایک پلیئر آئوٹ ہوا تھااس لیے ہم نروس نہیں ہوئے، ہم بقیہ دونوں میچز میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔