وفاقی حکومت کا نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

رضیہ خان  اتوار 2 جون 2019
اس اضافے پرحکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا۔ فوٹو؛ فائل

اس اضافے پرحکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے نرسزکی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز اپنے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وفاقی نرسزکا دیرینہ مطالبہ تھاکہ ان کے وظائف اورالاؤنسز کو بڑھا کرصوبوں میں کام کرنیوالی نرسزکے برابرکیا جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق وفاق میں کام کرنے والی اسٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ اعزازیہ 6800 سے بڑھا کر 20000 ہزارکر دیا ہے۔ گریڈ 16کی ریگولر نرسز میس الاؤنس 5 سو سے بڑھا کر 8 ہزار، ریگولر نرسزکا ڈریس الاؤنس 6 سو سے بڑھا کر3 ہزارکر دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اس اضافے پرحکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔