- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
پاکستان میں 37 فی صد آبادی غذائی قلت کا شکار، قومی سروے میں ہوشربا انکشاف
اسلام آباد: وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی جانب سے “نیشنل نیوٹریشن سروے 2018″ جاری کردیا گیا ہے جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکی طرف سے “نیشنل نیوٹریشن سروے 2018″ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں ہر10 میں سے 4 بچےغذائی کمی کا شکار ہیں، ایسے بچوں کی تعداد 40.5 فی صد ہے جن میں لڑکوں کی تعداد 40.9 فی صد اور لڑکیوں کی تعداد 39.4 فی صد ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ وزن کی کمی کا بھی شکار ہے جبکہ 9.5 فی صد بچوں کا وزن زیادہ ہے۔ 7 سال کے دوران وزن کی زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔ ملک میں 48.4 فی صد بچوں کوماں کا دودھ دیا جاتا ہے اورماں کا دودھ پلانے کا زیادہ رجحان خیبر پختونخواہ میں ہے جو60.8 فی صد ہے۔
سروے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 36.9 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے بلوچستان اور فاٹا زیادہ متاثر ہیں۔ بلوچستان کی 50 فی صد آبادی جب کہ فاٹا میں 54.6 فی صد آبادی کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔