جمرود، افغان مہاجرین سے جائیداد کی خریدو فروخت پر 50 لاکھ جرمانہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 2 ستمبر 2013
پولیٹیکل انتظامیہ جمرودنے افغان مہاجروںکیخلاف آپریشن کاآغاز کردیا, فاٹا سیکریٹریٹ انتظامیہ۔ فوٹو؛ فائل

پولیٹیکل انتظامیہ جمرودنے افغان مہاجروںکیخلاف آپریشن کاآغاز کردیا, فاٹا سیکریٹریٹ انتظامیہ۔ فوٹو؛ فائل

جمرود: پولیٹیکل انتظامیہ جمرودنے افغان مہاجروںکیخلاف آپریشن کاآغاز کردیا،اگرکسی مقامی شخص نے افغان مہاجروں کیساتھ زمین کی خریدوفروخت کی توانھیں50لاکھ روپے جرمانہ کیاجائیگا۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جہانگیراعظم وزیرنے بتایاکہ شاہ کس میں بھی افغان مہاجرکے گھرسے12ٹن بارودی موادبرآمدہواتھاجبکہ مہاجروںمیںبھی مختلف طبقے ہیںجیسے شنواری، خوگیانی، کوچیان، زدران وغیرہ جن کے دہشت گردی،منشیات فروشی اوردیگرجرائم میںملوث ہونیکاانکشاف ہواہے جس پرپی اے خیبرمطہرزیب نے ہدایت کی کہ ان کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے تاکہ علاقہ پہلے سے بھی پرامن ہوجائے،اس سلسلے میں پولیٹیکل تحصیلدارعصمت اللہ وزیرنے رابطہ پربتایاکہ اس بات کے احکامات اعلیٰ سطح اجلاس میں کیے گئے ہیں اور فاٹا سیکریٹریٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مختلف سرکاری وغیرسرکاری مقامات پربینرز لگائے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کواس بات کاعلم ہو۔

انھوں نے بتایاکہ اگراس سے پہلے کسی افغان مہاجرنے زمین خریدی بھی توان کیخلاف سخت ایکشن لیںگے اوراس معاملے میںانھوں نے مقامی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔زمینوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے 40سالہ افغان مہاجرصدیق خان نے بتایاکہ ان کی پیدائش یہاںہوئی ہے اس لیے حکومت پاکستان کو ہمیں شناخت دینی چاہیے جبکہ یہاںہم سے خریدی گئی جائیداد زبردستی چھینی گئی توسراسرظلم ہوگا،انھوں نے بتایا کہ ان کے خاندان نے40سال قبل ڈیڑھ جیرب زمین خریدی تھی جواس وقت40لاکھ کی ہے انھوں نے بتایاکہ اس معاملے پردونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کوبات چیت کرنی چاہیے کیونکہ پورے پاکستان میں 20 فیصد سے زائد کاروبار افغانیوں کا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔