- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
شیشہ کیفے وڈیو؛ شعیب اور ثانیہ کیخلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا خطرہ
لاہور: بھارت سے میچ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی رات گئے شیشہ کیفے میں موجودگی کی وڈیو نے جہاں کرکٹرز کے نظم و ضبط کی قلعی کھول دی ہے وہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پر قانونی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ہے۔
ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے رات گیارہ بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام کھلاڑی اس وقت سے پہلے لازمی ہوٹل پہنچ جائیں لیکن وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے شیشہ بار میں موجود ہیں۔ بھارت کےخلاف پاکستانی ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی تو پھر شاید اس ویڈیو کو نظر انداز کردیا جاتا لیکن اب اس ویڈیو پر کھل کر تنقید ہورہی ہے۔
شعیب ملک اور دوسرے 2 کرکٹرز کی ثانیہ مرزا کے ساتھ شیشہ بار کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے شعیب ملک فیملی کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ ۔ثانیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا نجی زندگی میں مداخلت ہے جب کہ ماہرین کے مطابق کم سن بچے کو شیشہ کیفے میں لے جانے پر شعیب ملک فیملی کو قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔