انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019

زیروفلم کے بعد ان کی جانب سے کسی بھی پراجیکٹ کرنے کا زکرنہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

زیروفلم کے بعد ان کی جانب سے کسی بھی پراجیکٹ کرنے کا زکرنہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے خود ہی بتادیا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی سے شادی کیوں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی سے اپنی پروفیشنل لائف کےعروج میں اس لیے شادی کی کیونکہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اورکرتی رہیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ ویرات سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندارشخص ہیں اوراس عادت کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔ ہم دونوں اپنی زندگی ایمانداری کے ساتھ گزارتے ہیں، ہماری زندگی میں کچھ بھی دکھاوا نہیں بلکہ سب کچھ ایک حقیقت اورسچ ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: انوشکا شرما کی میچ کے دوران ’چوکے‘ سے لاعلمی کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں، ویرات بھی ایک ایسے شخص ہیں جو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پروفیشنل زندگی کوبھی بہترسے بہتربنانے میں لگے رہتے ہیں۔ ہم دونوں عام انسان ہیں اوران ہی کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ آخری بارآنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں اداکاری کرتی نظرآئیں تھیں تاہم اس فلم کے بعد ان کی جانب سے کسی بھی پراجیکٹ کرنے کا زکرنہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔