انوشکا شرما کی میچ کے دوران ’چوکے‘ سے لاعلمی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 7 جولائی 2019
انوشکا گزشتہ روز سری لنکا اور بھارت کا میچ دیکھنے گئی تھیں (فوٹو: فائل)

انوشکا گزشتہ روز سری لنکا اور بھارت کا میچ دیکھنے گئی تھیں (فوٹو: فائل)

 لندن: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ان دنوں ہر طرف ورلڈ کپ کا جنون ہر کسی کے سر پر سوار ہے اور ورلڈ کپ میں ہر شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں اور گھر پر رہتے ہوئے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

https://twitter.com/naveensurana06/status/1147540315030675456

میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔ انوشکا ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ ’ یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟

انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اُن کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

https://twitter.com/IgnoredByCrush/status/1147563775702159360

پراگیا سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ ہے۔

ایس ایم نامی شخص نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو صحیح بیوی ملی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ انوشکا کا میدان میں ڈائیلاگ بولنے کا انداز فلموں میں بولنے سے زیادہ بہتر ہے۔

https://twitter.com/GahlawatSumeet/status/1147576594845691904

سمیت نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک تصویر شیر کرتے ہوئے کوہلی کو مخاطب کیا جس میں لکھا تھا کہ اب چھپنے کا وقت آگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔