جے ایس بینک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں معاہدہ، ایک لاکھ مینگروز لگانے کی مہم

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 اگست 2019
افتتاحی تقریب میں میانی ہور پر پودے لگائے گئے جو مینگروز، سمندری ڈالفنز اور دیگر ساحلی پرندوں کا مسکن ہے۔ فوٹو: فائل

افتتاحی تقریب میں میانی ہور پر پودے لگائے گئے جو مینگروز، سمندری ڈالفنز اور دیگر ساحلی پرندوں کا مسکن ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور جے ایس بینک نے بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ایک لاکھ مینگرو کے پودے لگانے کی مہم شروع کر دی۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور درختوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور جے ایس بینک نے بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ایک لاکھ مینگرو کے پودے لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کمی کرنا، آبی سائیکل کو باقاعدہ بنانا اور سبزے میں اضافہ کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں میانی ہور پر پودے لگائے گئے جو مینگروز، سمندری ڈالفنز اور دیگر ساحلی پرندوں کا مسکن ہے۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے صدر وسی ای اوبسیر شمسی نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور بچاؤ پر طویل عرصے سے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر سندھ و بلوچستان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر بابر خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مینگرووز کا ساتویں بڑے جنگلات کا حامل ملک ہے۔ میانی ہور بڑے علاقے پر مینگرووز کے گھنے جنگلات پر محیط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔