- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
صدر ٹرمپ نے خاندانی راز میڈیا کو بتانے پر ’پرسنل اسسٹنٹ‘ کو برطرف کر دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاندانی راز میڈیا کو بتانے پر اپنی پرسنل اسسٹنٹ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنی پرسنل اسسٹنٹ میڈلائن ویسٹر ہاؤف کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ صدر کے اپنے ہی بھرتی کیے ہوئے ملازمین کو برطرف کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تاہم اس بار وجہ سب سے الگ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وائٹ ہاؤس جو وقار، تہذیب اور روایت کا امین ہوا کرتا تھا اب ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے کئی ملازمین اس پر افسوس کرتے نظر آتے ہیں۔ میڈ لائن ویسٹر نے بھی آف دی ریکارڈ کچھ ایسی ہی باتیں کردیں۔
امریکی صدر کی اوٹ پٹانگ حرکتیں اور مضحکہ خیز بیانات کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے اہل خانہ سے عجیب رویے اور اہل خانہ کے درمیان تنازعات نے ماحول پراگندہ کردیا تھا، پرسنل اسسٹنٹ نے بوجھل دل سے یہ باتیں صحافیوں کو بتادیں۔
صحافی پرسنل اسسٹنٹ کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو منظر عام پر نہیں لائے تاہم کسی طرح صدر ٹرمپ کو خبر ہوگئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے امریکی صدر نے پرسنل اسسٹنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔