- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
کیک اور پیسٹری سے خوبصورت فن پارے بنانے والا آرٹسٹ شیف
روم: ان سے ملیے۔ یہ ہیں اٹلی کے 26 سالہ شیف میٹیو اسٹوکچی۔ انہیں کیک، پیسٹری اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے پر خصوصی مہارت ہے لیکن یہ کہتے ہیں کہ جب تک میٹھے میں ذائقے کے ساتھ منظر نگاری نہ ہو، تب تک مٹھائی کا ذائقہ مکمل نہیں ہوتا۔
اپنے اسی ذوق کی تسکین کےلیے وہ بڑی مہارت سے اپنے بنائے ہوئے کیک، پیسٹری، ڈونٹ اور دوسرے بیکری آئٹمز کو فن پاروں میں تبدیل کردیتے ہیں، جو اپنے ذائقے کے ساتھ ساتھ اپنی دیدہ زیبی سے بھی کھانے والے کا لطف دوبالا کردیتے ہیں۔
اسٹوکچی کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن ہی سے ’’گلیور کا سفرنامہ‘‘ پسند تھا جس میں کہانی کا ہیرو ’’گلیور‘‘ بھٹکتا ہوا بونوں کے ایک شہر میں پہنچ جاتا ہے؛ اور جس کا نام ’’للی پُٹ‘‘ ہوتا ہے۔
ان کے ’’بیکری فن پارے‘‘ دیکھ کر یہی احساس ہوتا ہے جیسے آپ گلیور کی کہانی میں داخل ہوگئے ہوں اور للی پُٹ کے ننھے منے کردار آپ کے سامنے اپنا کام کرنے میں مصروف ہوں۔
وہ گلیور کی کہانیوں سے اتنے متاثر ہیں کہ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کا نام بھی I Dolci di gulliver یعنی ’’گلیور مٹھائیاں‘‘ رکھ دیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ انہوں نے آج سے تین سال پہلے شروع کیا تھا اور اب ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
اپنے ہنر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹوکچی نے بتایا کہ وہ کیک پیسٹری سے کوئی بھی فن پارہ صرف دو گھنٹوں میں بنا لیتے ہیں اور ہر ہفتے کچھ نیا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کے آن لائن گاہکوں کا کہنا ہے کہ اسٹوکچی کی بنائی ہوئی چیزیں ذائقے دار تو بہت ہوتی ہیں لیکن ایک خوبصورت فن پارے کو چھری سے کاٹ کر کھاتے وقت انہیں بہت افسوس ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔