- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
عمران خان کا کشمیر جاکر لڑنے والوں کو دشمن قرار دینا قابل تعریف ہے، امریکا
امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیر جاکر لڑنے سے متعلق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان اہم اور قابل تعریف ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیور ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کیلیے اہم ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کا ضامن بھی ہوگا۔
Applaud PM @ImranKhanPTI’s unambiguous & important statement that militants from Pakistan who would carry out violence in Kashmir are enemies of both Kashmiris & Pakistan.We agree. Pakistan's sustained commitment to counter all terrorist groups is critical to reg. stability. AGW
— State_SCA (@State_SCA) September 19, 2019
ایس ویلز نے مزید کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسند کشمیر میں جاکر انتشار کا باعث بن سکتے ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہوگا اور یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان سےکوئی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی، وزیر اعظم
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔