- حکومت کا نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
- سنگاپور میں 50 لاکھ مچھروں کی افزائش کا انوکھا منصوبہ
- فیس بک کے بعد واٹس ایپ میں بھی ’کرائسس رسپانس‘ فیچر کا اضافہ
- قومی اسمبلی میں متنازع بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور
- میکسیکو کے سفیر 10 ڈالر کی کتاب چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- نیب کا خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
- سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- دوسرے سیاروں کی بجائے پہلے زمین پر توجہ دی جائے، نوبل انعام یافتہ سائنسداں
- حسن علی کا اپنی فٹنس پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب
- چیک جمہوریہ میں مسلح شخص کی اسپتال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک
- افغاستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 طالبان جنگجو ہلاک
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں شرکت کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
- خالد محمود نے کرکٹ بورڈ میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی مخالفت کردی
- کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائیگی
- بے چین اور بوڑھے ٹرمپ ہمیں اشتعال دلا رہے ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف
- آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت
- دعا منگی کیس؛اغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا
- خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائی کورٹ
- مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش
صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آج براہ راست نشر کی جائے گی

قبل ازیں انٹیلی جنس کمیٹی نے 6 ہفتوں تک تفتیشی کارروائی بند کمرے میں کی تھی (فوٹو : فائل)
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جس میں گواہ، وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شامل ہوں گے اور اس سماعت کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں یوکرائن سے مدد طلب کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر موخذاے کے لیے تفتیش آج ہوگی جس میں ڈیمو کریٹ اور ری پبلکنز جماعتوں کے نمائندے امریکی صدر کے مستقبل کے حوالے سے بحث و مباحثہ کریں گے۔ اس مباحثے کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں: امریکا میں صدر ٹرمپ کو مواخذے کے شکنجے میں جکڑنے کا عمل شروع
ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے، کل اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ مواخذے کا تفتیشی عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوگا اور مواخذے کا عمل جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔
ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ اکثریت میں ہیں لیکن سینیٹ میں ری پبلیکنز کو سبقت حاصل ہے جو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو 2020ء میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جوئے بائڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔