- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
اپنی آوازکے باعث آڈیشن میں کئی بارمسترد ہونے والی اداکارہ سجل علی
دبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کو اداکاری سے قبل آڈیشن کے دوران کئی بارریجیکٹ کیا گیا تھا۔
اداکارہ سجل علی کا شمارپاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کے بھارتی بھی دیوانے ہوگئے۔ گلف نیوزکے مطابق سجل علی رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔
سجل ان دنوں دوڈراموں ’’الف‘‘ اور’’یہ دل میرا‘‘ میں مرکزی کردارادا کررہی ہیں اوردونوں ہی ڈراموں میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ صرف ٹی وی پرنہیں بلکہ سوشل میڈیا پربھی سجل علی کافی مقبول ہیں اورانسٹاگرام پر ان کے فالوورزکی تعداد 4.4 ملین ہے۔
تاہم سجل علی کوشہرت ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ انہوں نے اس شعبے میں اپنی پہچان بنانے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ اداکاری سے قبل سجل علی اپنے گھروالوں کی مالی مدد کے لیے ایک مال میں برانڈ کی تشہیرکا کام کرتی تھیں اوراس دوران وہ شوبز میں آنے کی بھی کوششیں کررہی تھیں۔
سجل علی کے مداح شاید ان کے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ انہیں ان کی تیز اورچیخ دار آوازکی وجہ سے کئی آڈیشنزمیں ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔ تاہم آج سجل علی کا شمار پاکستان کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ وہ بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم ’’مام‘‘ میں ڈیبیوبھی کرچکی ہیں۔
سجل علی اداکاری کے علاوہ بہترین ڈانسربھی ہیں، ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان، شان شاہد، عمران عباس، فواد خان اور ثانیہ سعید ہیں جب کہ انہیں کھانے میں پزا بہت پسند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔