حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر گورنر پنجاب کی وضاحت

اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہتا ہے تو اسے اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے، گورنرپنجاب

حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہاؤس کی نہیں بلکہ کسی فنکشن وغیرہ کی ہے، گورنر پنجاب فوٹوفائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر وضاحت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا کہ آپ کی بھی حریم شاہ کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ کیا حریم شاہ نے بطور تحریک انصاف پارٹی کی رکن آپ سے ملاقات کی تھی؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ

صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر چوہدری محمد سرور نے کہا دیکھیں بات یہ ہے کہ ایک دن میں تقریباً 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ہم پی ٹی آئی ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، حریم شاہ

انہوں نے کہا حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہاؤس کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصویر ہے۔ لہٰذا اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کا پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا اعلان

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وزیرریلوے شیخ رشید اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیوز اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
Load Next Story