شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 1 جنوری 2020
حریم شاہ وزیر ریلوے شیخ رشید پر شادی شدہ ہونے کا الزام لگاچکی ہیں  فوٹوفائل

حریم شاہ وزیر ریلوے شیخ رشید پر شادی شدہ ہونے کا الزام لگاچکی ہیں فوٹوفائل

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کو اپنا بہنوئی قرار دے دیا۔

چند روز قبل حریم شاہ کی جانب سے وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ لائیو کال کی ویڈیو نے تنازع کی شکل اختیار کرلی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان بات چیت ہورہی تھی اور حریم نے شیخ رشید پر انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔

شیخ رشید نے تو اس معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم حریم شاہ نے اس معاملے پر یوٹرن لے لیا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرائی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی اینکر کے ساتھ بات کررہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، حریم شاہ کی وضاحت

اینکر نے حریم شاہ کا ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں حریم شاہ وزیرریلوے سے کہہ رہی ہیں کہ آپ نے میرے ساتھ لڑائی کیوں کی؟ جس کے جواب میں شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس لیے لڑائی کی کیونکہ آپ ہر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگارہی ہیں۔

حریم شاہ نے اس ویڈیو کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو لگائی تھی اور شیخ صاحب کو اچھا نہیں لگاتھا شیخ رشید نے کہا تھا مجھے یہ بات نہیں پسند آپ کسی کے ساتھ ویڈیو بناؤ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، حریم شاہ

اینکر نے حریم شاہ سے پوچھا شیخ رشید کو اس بات سے کیا مسئلہ ہے کہ آپ کسی کے ساتھ نہ آئیں آپ کا ان سے کیا تعلق ہے۔ حریم شاہ نے کہا شیخ صاحب سے ہمارا فیملی تعلق ہے وہ میرے بہنوئی ہوئے وہ میرے جیجو ہوئے کیونکہ میری ایک دوست ان کے ساتھ نکاح میں تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ وزیر ریلوے شیخ رشید پر شادی شدہ ہونے کا الزام لگاچکی ہیں تاہم شیخ رشید کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔