کتے پیچھے رہ گئے، سانگھڑ میں انسان 4 افراد کو دانتوں سے کاٹ کر فرار

دو زخمیوں کی زخمیوں کی شناخت سانول یونس اور یاسین انور کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 21, 2026
فوٹو: اے آئی تصوراتی تصویر

سانگھڑ:

پہلے کتے انسانوں کو کاٹتے تھے لیکن اب انسان ہی انسان کو کاٹنے لگے ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر 4 افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے نامہ نگار کے مطابق یہ انوکھا واقعہ سانگھڑ شہر میں ایک نجی بینک کے سامنے پیش آیا جہاں کھڑے افراد پر اچانک ایک شخص نے حملہ کردیا اور انہیں دانتوں سے کاٹ کر زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمیوں کی شناخت سانول یونس اور یاسین انور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو زخمیوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

متاثرہ افراد کے مطابق وہ بینک کے سامنے کھڑے تھے کہ اچانک ایک شخص آیا اور انہیں کاٹ کر بھاگ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جبکہ اس حیران کن واقعے نے شہریوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ایک طرف شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں تو دوسری جانب انسان کے انسان کو دانتوں سے کاٹنے کے اس واقعے نے شہر بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔