- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
امریکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے نے فیول اسکولوں پر گرادیا
لاس اینجلس: امریکا میں ایک مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارے نے اضافی بوجھ اتارنے کے لیے کھلے میدان کے بجائے اسکولوں پر بڑی مقدار میں فیول گرا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے مسافر بردار طیارے نے فیول کی بڑی مقدار ایئرپورٹ کے قریب قائم اسکولوں پر گرا دی جس کے نتیجے میں 60 سے زائد بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کے دوران بوجھ کم کرنے کے لیے فیول گرانے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے میدانی علاقے کے بجائے اسکولوں پر فیول گرادیا جس سے 6 ایلیمینٹری اسکول متاثر ہوئے۔ بچوں کی جلد میں سوزش اور کھجلی شروع ہوگئی جب کہ کچھ بچوں کو انفیکشن بھی ہوگیا۔
لاس اینجلس کے میئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول ایلیمینٹری لیول کے تھے جہاں نہایت چھوٹے بچے پڑھتے ہیں یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا عندیہ ہے۔ ایئرلائن کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔