- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
یمن میں فوجی کیمپ پر میزائل حملے میں مسجد شہید، 83 اہلکار جاں بحق
صنعا: یمنی کے شہر مارب میں حوثی باغیوں نے فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 83 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں واقع فوجی کیمپ پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے کئی میزائل داغے، میزائل حملے میں 83 سے زائد فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر یمنی فوج اور سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے، میزائل فوجی کیمپ میں واقع مسجد پر اس وقت گرے جب نماز کی ادائیگی کے لیے فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میزائل حملے میں مسجد بھی شہید ہوگئی تاہم حوثی باغیوں نے یمنی حکومت کے الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
جنگ زدہ یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی نے میزائل حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے۔ ایران کی جانب سے اس الزام پر فوری پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے حوثی باغیوں اور سعودی اتحادی افواج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہییں، لاکھوں بے گھر ہوگئے اور غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔