- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
ٹی 20 سیریز؛ حارث رؤف نے بنگلا دیش کو کمزور قرار دے دیا
لاہور: فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی 20 سیریز میں بنگلا دیش ٹیم کو کمزور اور پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
لاہور میں تربیتی کیمپ جوائن کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بگ بیش کیلئے کھیلنا الگ الگ چیزیں ہیں، ۔ہر لڑکے کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹریک سوٹ پہنے ۔اتنی جلدی اس کی تعبیر کا نہیں سوچا تھا، یہ کتنا بڑا اعزاز ہے اب اس کا احساس ہو رہا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ ٹیپ بال کا پروفیشنل کھلاڑی رہا، اب ہارڈ بال پروفیشنل کرکٹ شروع کرنے لگا ہوں قومی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد میری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلوں۔ ہوم سیریز میں ڈیبیو کرنا میری خوش قسمتی ہے۔کوشش ہے اس سیریز میں بہترین باؤلر بنوں۔ عاقب جاوید سے بہت کچھ سیکھا اب وقار یونس سے گیند کو ریورس سوئنگ کرنا سیکھ رہا ہوں۔ بگ بیش لیگ میں 150 سپیڈ سے باؤلنگ کی، کوشش ہے مزید تیز باولنگ کروں تاہم میرا مقصد زیادہ اسپیڈ نہیں لیکن 140 کی رفتار سے تسلسل سے باؤلنگ کرنا چاہتا ہوں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے بنگلا دیش ٹیم کو کمزور ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا اس ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس سے خطرہ ہو۔ اس لیے کسی ایک بیٹسمین کا ٹارگٹ نہیں کیا۔ سب کو جلد پویلین بجھوانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم اس سیریز میں فیورٹ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔