فلائنگ اور بوگس انوائسز پر ریفنڈ لینے والے فراڈیوں کیخلاف مہم تیز

احتشام مفتی  بدھ 22 جنوری 2020
اورینٹ کیمیکلز، پیراماؤنٹ، ایسکارڈ انڈسٹری کے مالکان نے جعلی انوائسز پر 23 کروڑ کے ریفنڈ لیے

اورینٹ کیمیکلز، پیراماؤنٹ، ایسکارڈ انڈسٹری کے مالکان نے جعلی انوائسز پر 23 کروڑ کے ریفنڈ لیے

کراچی: ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی کے زون ون نے فلائنگ اور بوگس انوائسز پرریفنڈ لینے والے مبینہ فراڈیوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔

آر ٹی او ٹو کراچی نے طویل دورانیے سے جاری تحقیقات کے بعد منگل کو 3 مختلف صنعتوں کے مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیے ہیں۔ مذکورہ صنعتوں پر الزام ہے کہ انھوں نے بوگس، جعلی انوائسز پر 23 کروڑ روپے مالیت کے سیلز ٹیکس ریفنڈ لیے ہیں۔

ریجنل ٹیکس آفس کے حکام نے وفاقی وزارت داخلہ کو جعلی انوائسز پر ریفنڈحاصل کرنے والی کراچی کی مذکورہ تینوں کمپنیوں کے مالکان کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بھی سفارش کردی ہے۔

آرٹی او ٹوکراچی ٹوکراچی کے زون ون نے نشاندہی شدہ مذکورہ تینوں کمپنیوں کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت بلیک لسٹ بھی کردیا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔