- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
چینی شخص اپنی نیند کی ویڈیو سے مشہور شخصیت بن گیا
بیجنگ: چین میں ایک غیر معروف اداکار ’’یوآن سان‘‘ اس وقت مشہور ہوا جب اس نے اپنی نیند کی ویڈیو براہِ راست نشر کی۔ اس نے مبینہ طور پر لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ بتائیں آیا کہ وہ سونے کے دوران خراٹے لیتا ہے یا نہیں؟
اپنی پہلی ویڈیو اس نے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ڈوین‘ پر نشر کی تو اس کے سونے کی براہ راست ویڈیو لاکھوں افراد نے دیکھی۔ جب وہ بیدار ہوا تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے چینل سبسکرائبر میں یکلخت 8 لاکھ افراد کا اضافہ ہوگیا۔ اس کے بعد اس نے مزید ویڈیو اسٹریم کیں اور لوگوں نے دوبارہ اسے دیکھا۔ اب یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔ اب اس اداکار کے فالوور کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب یوآن سان کی ویڈیو کو دو کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔
اب تنگ آکر اداکار نے اپنے ناظرین کو دوسری اقسام کی ویڈیو دکھانے کی پیشکش کی لیکن اکثریت نے کہا کہ وہ اسے سوتے ہوئے ہی دیکھنا چاہتے ہیں جواب میں یوآن سان نے کہا ہے کہ وہ سونے کی ویڈیو مزید نشر نہیں کریں گے۔
اداکار کے مطابق بوریت سے تنگ آکر انہوں نے اپنی نیند کی براہِ راست ویڈیو نشر کی تھی لیکن اب فی الحال مزید ویڈیو جاری نہیں کریں گے۔ اب حال ی ہے کہ جب بھی وہ اپنی اداکاری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں تو لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنی نیند کی ویڈیو کب جاری کریں گے؟ لیکن یوآن کے انکار پر 50 ہزار افراد ان کی سبسکرپشن چھوڑ چکے ہیں۔
یوآن سان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو سے بہت رقم کمائی ہے اور لوگوں نے انہیں 11 ہزار ڈالر کے آن لائن اور ورچول تحفے بھی دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ یوآن سان کی ویڈیو مقبول ہونے کا راز یہ بھی ہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے کروڑوں لوگ گھروں میں محصور ہیں اور وہ جی بہلانے کے لیے ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔