- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
اسلام صرف داڑھی یا حجاب نہیں پیار، محبت اور امن کا نام ہے ، کبریٰ خان
کراچی: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا مطلب صرف داڑھی رکھنا یا حجاب پہننا نہیں ہے بلکہ اسلام پیار، محبت اورامن کا نام ہے۔
کبریٰ خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ دین اسلام سے متعلق کیا سوچتی ہیں اور اسلام کے بارے میں ان کے کیا خیالات ہیں۔ کبریٰ خان نے کہا دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہے اور لوگ کہتے ہیں اتنا ہی مسئلہ ہے تو چھوڑ کیوں نہیں دیتیں، تاہم دین اوردنیا کو لے چلنا مشکل ہے ناممکن نہیں۔
کبریٰ خان نے کہا ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ آپ نے اتنی بڑی داڑھی رکھ لی یا حجاب کر لیا، میرے لیےمیرا اسلام امن، رحم دلی اور محبت ہے۔ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رحم دلی دکھائیں۔ میں نے بہت سی حجابی خواتین دیکھی ہیں جو غیبت کرتی ہیں اور میں انہیں حیرانی سے دیکھ کر کہتی ہوں آپ حجاب کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرتے وقت اپنے رب کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہتی
کبریٰ خان نے کہا یہ سب دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ یہ لوگ دین پر اتنا عمل کررہے ہیں لیکن دوسری طرف یہی لوگ دین کا نام لے کر بہت ساری چیزوں کو نظر انداز کردیتے ہیں ان لوگوں کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے کہ انہیں دیکھ کر مومن اس وقت کیا محسوس کررہا ہے لیکن سارے لوگ ایسے نہیں ہیں۔
میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ اگر آپ کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنی ہے تو اپنے آپ پر کام کریں، لوگوں کے ساتھ رحم دلی دکھائیں، ایسے انسان بنیں جو صرف دینا جانتا ہے، محبت کرنا جانتا ہے اور اسلام کے لیے مثال بنیں۔ اسلام کا مطلب صرف خود کو ڈھانپنا نہیں ہے اسلام آپ کے دل میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔