افغانستان میں طالبان کے حملے میں بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

صوبے ہلمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک

مسلح افراد نے ہرات کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، فوٹو : فائل

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات کے گاؤں خواجہ نور میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان فرہاد جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ 'طالبان جنگجوؤں' نے گاؤں پر حملہ کیا اور خواتین و بچوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم طالبان کی جانب حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک، امریکی فوج کی جوابی کارروائی


دریں اثنا صوبے ہلمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ حکومتی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری بھی طالبان پر عائد کی تاہم طالبان نے تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان ؛ خود کش حملے میں 32 افراد جاں بحق، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

ادھر داعش نے کابل میں سیاسی رہنما کی برسی کی تقریب میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اس تقریب میں عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سمیت صف اول کے سیاسی رہنما موجود تھے۔

یہ پڑھیں : امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر دستخط

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے، طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھے جس پر امریکا نے بھی طالبان کو نشانہ بنایا۔
Load Next Story