- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی تجویز کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا 6 ارب ڈالر کا رکا ہوا پروگرام بحال کروانے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے پر آمادگی ظاہر کردی جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات کمیشن نے سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں، دسمبر میں تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ نہیں ملے گا اور آئی ایم ایف کی شرط پر دسمبر میں بنیادی تنخواہ نہ بڑھانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ بنیادی تنخواہ پر انکریمنٹ کی بجائے تنخواہیں منجمد کردی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کے بجائے الاؤنسز میں معمولی اضافہ کیا جائے، جب کہ سالانہ انکریمنٹ میڈیکل، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاونسز پر دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پے رولز کے مطابق بنیادی پے اسکیل پر تعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پر رہے گا، اس اقدام سے حکومت ریٹائرمنٹ کے وقت کم پنشن ادا کرے گی اس اقدام سے الاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کا بوجھ کم ہوجائے گا اور ریٹائرمنٹ کے وقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پر ہی پینشن کیلکولیٹ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری وزارت خزانہ اس تجویز کے حامی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔