- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
سوموار بچے خوشی کا باعث بن سکتے ہیں۔ محبوب سے رابطہ اور راحت کا امکان ہے، بدھ اور جمعرات کچھ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں کچھ الجھاؤ ہوسکتا ہے۔ اسی وقت میں سفر اور رابطے مالی فائدے کی امید ہے۔ ہفتہ اور اتوار بچوں سے خوشی ملے گی۔ تخلیقی صلاحیتیں بڑھیں گی۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
اس ہفتے صحت کا خیال رکھیں، سانس کی نالیوں میں کچھ خرابی ہوسکتی ہے۔
مالی فائدہ ہوسکتا ہے، بیرون ملک کام کاج کے حوالے سے رابطے ہوں گے۔ آخری دنوں میں تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں، کوئی خفیہ ملاقات یا رابطے کا امکان ہے، منفی سرگرمیاں نقصان دہ ہوسکتی ہیں
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
بزنس یا جاب کے حوالے سے ملاقاتیں اور رابطے بڑھنے کا امکان ہے
کوئی معاہدہ بھی ہوسکتا ہے، جمعرات مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
کچھ امور میں تعطل یا تاخیرآپ کے سوئے ہوئے جذبات کو جگانے کا کام کرسکتی ہے، لیکن جذبات میں جوش نہیں ہوش کو بھول نہ جائیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
گھر کے حوالے سے کچھ فکر مند دکھائی دیتے ہیں، بڑے بہن بھائی یا بڑی عمر کے دوست ممکن ہے آپ کی امیدوں پر پورا نہ اتر پائیں، دل برداشتہ نہ ہوں۔
ہفتہ اور اتوار آپ کے کیریئر اور مالی لحاظ سے شان دار دن ہیں۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
لمبے عرصے کے پروگرام یا بیرون ملک سے رابطے آپکی توجہ کا مرتکز رہیں گے۔ بدھ کو اہم کال آسکتی ہے، جس کا آپ کو ایک عرصے سے انتظار تھا۔ہفتہ اور اتوار آپ کا مقدر چمکتا نظر آتا ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
بچے اور انعامی سکیمز آپکی توجہ کا مرکز رہیں گے۔
اگر آپ کے پیدائشی ستارے اچھے ہیں تو یہ ہفتہ آپ کو مالی فائدہ دے سکتا ہے اور یہ آمدن بنا محنت کے ہوسکتی ہے، بیرون ملک سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
زحل آپ کے کیریئر کو مضبوط نظر سے دیکھ رہا ہے، آپ مکان، یا جاب میں ٹرانسفر کا سوچ سکتے ہیں، لیکن ابھی ٹرانسفر کا امکان نہیں ہے، اگر تبادلہ کیا تو آگے جاکے آپ کو اپنا فیصلہ پھر تبدیل کرنا پڑے گا، بہتر ہے، صبر کریں، ہفتہ اور اتوار ازدواجی خوشیاں مل سکتی ہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
رہائش گاہ اور بزنس کے لیے سفر میں کچھ مسائل ہیں، کچھ چیزیں تو بہتر ہوسکتی ہیں لیکن کچھ مسائل کو برداشت کرنا ہوگا، کچھ عرصے تک یہ مسائل خود ہی ختم ہوجائیں گے۔ ہفتہ اور اتوار آپ کا توانائی کا گراف بلند رہے گا، لیکن پھر بھی محتاط رہیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر
ازدواجی حوالے سے تھوڑی بہت ان بن ہوسکتی ہے، لیکن مجموعی طور پر ایک بہتر ہفتہ ہے، تعلقات میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ان تعلقات سے روحانی اور مالی فائدے بھی ملیں گے۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
سوموار تعلقات میں تجدید کا وقت ہے، خراب تعلقات میں بہتری کی امید ہے اگرچہ دلوں میں وسوسے سر اٹھاتے رہیں گے، سسرال یا شریکِ تجارت سے فائدہ ملے گا۔
آخری دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار بزنس میں کچھ تبدیلی یا مقامِ بزنس تبدیل کرنے کا پلان ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
حکومتی یا بزنس کے مخالفیں آپ کا سردرد بن سکتے ہیں، سوموار آپ پر کچھ مایوسی کا حملہ ہوسکتا ہے، لیکن اسی وقت آپ کا ایک قریبی شخص آپ کا دستِ وبازو بنے گا اور کافی حد تک آپ کے مسائل میں کمی میں مدد ملے گی، کوئی موروثی مرض تنگ کرسکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
سوموار مالی فائدہ ملنے کی امید ہے، محبوب اور اولاد کی خوشیاں ملیں گی۔
ہفتے کے آکری دو دن، ہفتہ اور اتوار آپ کی جیب بھاری ہوتی نظر آتی ہے، فیملی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، یعنی آپ صاحبِ اولاد بھی ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔