- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
برازیل میں کتا کاروں کے شو روم میں سیلزمین بن گیا
برازیلیا: برازیل میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہنڈائی نے ایک کتے کو بطور سیلزمین ملازمت پر رکھ لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں کاروں کے شُو روم میں ایک کتے کو بطور سیلزمین بھرتی کیا گیا ہے، کتے کو اس حوالے سے تربیت بھی دی گئی اور باقاعدہ ایمپلائی کارڈ بھی بنایا گیا ہے جو کتے کے گلے میں لٹکا رہتا ہے۔ کتا پُراعتماد انداز سے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ضروری میٹنگ میں شرکت بھی کرتا ہے۔
اس کتے کا نام اٹکسن پرائم ہے اور اسے ہنڈائی کے شوروم میں گاہکوں کو ویلکم کرتا دیکھا جا سکتا ہے، پہلے اس کتے کو اعزازی نوکری دی گئی تھی تاہم کتے کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اُسے ترقی دیدی گئی۔ کتے نے جلد ہی شو روم کے ملازمین کے ساتھ دوستی بنالی اور گاہک بھی اس کی موجودگی سے خوش ہوئے۔
ہنڈائی برازیل نے انسٹاگرام پوسٹ میں کتے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ برازیل میں کسی آوارہ جانور کو ملازمت دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ برس ایک بلی نے شدید طوفان اور بارش میں ایک کمپنی میں پناہ لی تھی اور پھر اسی کمپنی نے بلی کو ملازمت پر رکھ لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔