- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
بیروت میں فوٹو شوٹ کرانے والی دلہن پر دھماکے کے وقت کیا گزری، ویڈیو وائرل
بیروت: لبنان میں ایک دلہن دیدہ زیب پھولوں اور چمکتے برقی قمقموں سے سجے میرج ہال میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے میں مصروف تھیں کہ اچانک خوفناک دھماکا ہو گیا اور یہ لمحہ بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بیروت کے فوٹوگرافر محمد نقیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں وہ 29 سالہ دلہن اسریٰ سیبلانی اور ان کے 34 سالہ شوہر احمد صبیح کا فوٹو شوٹ کر رہے ہیں۔ جب وہ دلہن کی فوٹیجز بنارہے تھے اسی وقت اچانک خوفناک دھماکا ہوتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے اور میرج ہال کی سجاوٹ تباہ ہو جاتی ہے تاہم خوش قسمتی سے دلہا، دلہن اور مہمان محفوظ رہے۔
ایک اور وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی آواز کے فوری بعد دلہا بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور اپنی دلہن کو تسلی اور حوصلہ دیتے ہوئے محفوظ مقام پر لے جاتے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلہا اور دلہن کی بہادری کی تعریف کی۔ شادی کی تقریب منسوخ کرکے دلہا اپنی دلہن کے ساتھ گھر کو روانہ ہوگئے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: بیروت دھماکا؛ 3 لاکھ افراد بے گھر، 5 ارب ڈالر کی املاک تباہ
واضح رہے کہ بیروت میں دو روز قبل ہونے امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 130 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی کلومیٹر تک کا علاقہ مکمل طور پر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔