برطانیہ ؛ دوران تفتیش ملزم نے پولیس آفیسر کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
پولیس آفیسر نے مسلح ملزم کو حراست میں لیا تھا اور کسٹدی سینٹڑ میں تفتیش جاری تھی، فوٹو : ٹویٹر

پولیس آفیسر نے مسلح ملزم کو حراست میں لیا تھا اور کسٹدی سینٹڑ میں تفتیش جاری تھی، فوٹو : ٹویٹر

 لندن: برطانیہ کی ایک جیل میں ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس آفیسر کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی لندن کی ایک جیل میں دوران تفتیش 23 سالہ قیدی نے فائرنگ کرکے انویسٹی گیشن آفیسر کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔ نوجوان قیدی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس وقت 40 سالہ آفیسر کو لایا گیا وہ آخری سانسیں لے رہے تھے انہیں بچانے کی حتی الامکان کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ گولی نہایت قریب سے ماری گئی تھی اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ بچ نہ سکے۔

میئر لندن صادق خان نے فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جب کہ آفیسر کی آخری رسومات میں پولیس اور سرکاری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔