- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
چین میں کوئلے کی کان دب گئی، 16 کان کن ہلاک
بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 17 کان کن کان کے ملبے میں پھنس گئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ 16 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاکتیں کاربن مونوآکسائیڈ کا لیول بڑھنے کی وجہ سے ہوئیں۔
کوئلے کی یہ کان سرکاری ادارے کی ملکیت تھی تاہم چین میں دیگر کانوں کی طرح اس کان میں بھی سیفٹی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے اور قریبی علاقے میں طبی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک کان کے بیٹھ جانے سے 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2018 میں ایسے ہی دو واقعات میں مجموعی طور پر 28 کان کن ہلاک ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔