- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
سعودی عرب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا الیکشن ہار گیا
جنیوا: سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے الیکشن میں ناکام ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آئندہ تین سال کی مدت کیلئے الیکشن ہوئے جس میں ایشیا بحرالکاہل گروپ میں چار نشستوں پر پانچ ممالک میں مقابلہ تھا جن میں پاکستان، ازبکستان، نیپال، چین اور سعودی عرب شامل تھے۔
انتخابات میں خفیہ ووٹنگ رائے دہی ہوئی جس میں پاکستان نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 191 میں سے سب سے زیادہ 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔ ازبکستان نے 164ووٹ، نیپال 150ووٹ، چین نے 139 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سعودی عرب کو صرف 90 ووٹ ملے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، بھاری اکثریت سےاقوام متحدہ کی اہم کونسل کا رُکن منتخب
انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاکر سعودی عرب کی شدید مخالفت کی۔ گزشتہ روز 15 نشستوں پر الیکشن ہوئے اور رکن منتخب ہونے والے دیگر ممالک میں فرانس، برطانیہ، روس، بولیویا، گابون، ملاوی، میکسیکو، سینیگال، آئیوری کوسٹ، یوکرائن اور کیوبا شامل ہیں۔ کامیاب ممالک کی مدت یکم جنوری سے شروع ہوگی۔
انسانی حقوق کے کونسل کے 47 ارکان ہیں اور الیکشن میں خطوں کی بنیاد پر 5 جغرافیائی گروپ بنائے گئے ہیں جن میں افریقہ، ایشیا بحرالکاہل، لاطینی امریکا، کیریبین، مغربی یورپ اور مشرقی یورپ شامل ہیں۔ امریکا انسانی حقوق کونسل پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاکر رکنیت چھوڑ چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔