مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کے خلاف اعلان بغاوت

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اکتوبر 2020
جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں، محبوبہ مفتی

جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں، محبوبہ مفتی

سری نگر: پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رہنماوں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔ جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

انتہاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کو بی جے پی کے منشور پر چلنے کے بجائے دستور پر چلنا چاہیے، کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتہ جوڑتا تھا، لیکن اب صورتحال اس سے برعکس ہے، جب تک کشمیر ی پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔