- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
- پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
- سوئس حکومت کی شہریوں سے نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل
- طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان
- ہلاکتوں کے باوجود ناروے کا فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ
- سانحہ ساہیوال پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
- جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
- بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی
- چین میں کورونا وبا کی صورت حال تشویشناک ہوگئی
چار روزہ کرکٹ فارم واپس لانے میں بہترین ثابت ہوتی ہے، شرجیل خان

شرجیل خان نے قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف سنچری اسکور کی تھی
کراچی: قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کا کہنا ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھلاڑی کی فارم واپس لانے میں بہترین ثابت ہوتی ہے کیوں کہ ، اس طرز کی کرکٹ میں تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے سندھ کے بیٹسمین شرجیل خان نے کہا کہ میرے ذہن میں تھا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلنی ہے، سیٹ ہونے کے بعد کھیل پر کنٹرول آجاتا ہے، سینچری اسکور کرنے سے مجھے بہت اعتماد ملا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی پچز کچھ سلو ہیں جو بیٹسمین اور فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی ہیں لیکن ان وکٹوں پر اسپنرز کے لیے زیادہ مواقع ہیں، تینوں شعبوں میں جو بھی کھلاڑی ٹھنڈے ذہن اور مکمل توجہ کے ساتھ کھیلے گا وہ کامیاب رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔