- این سی او سی کا پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
- تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم، شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت
- سندھ میں آئی جی پولیس کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، گورنر سندھ
- میاں چنوں میں بااثر افراد کا 14 سالہ لڑکے پر بدترین تشدد، برہنہ کرکےسرکےبال کاٹ دیئے
- بھارت میں ٹی وی شو کے دوران بی جے پی رہنما پر چپل پھینک دی گئی
- تھرپارکر میں تیندوے کے بعد علاقہ مکینوں کے ہاتھوں لنگورمارا گیا
- ہائی ٹینشن پول پر ورزش کرنے والے نے پورا علاقہ تاریکی میں ڈبو دیا
- پہلی مرتبہ اے ایل ایس مرض میں مفید دوا دریافت
- اب گوگل آپ کے لیے ویب پیج پڑھ کر بھی سناسکتا ہے
- اہلیہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے پولیس افسر کی درخواست ضمانت خارج
- قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلیے
- بھارت میں قومی ہیرو کی تذلیل، اسٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سے ہٹاکر مودی رکھ دیا
- اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ
- سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری
- بلوچستان عوامی پارٹی کی پی ٹی آئی سے نامزد امیدوار کی دستبرداری کی درخواست
- احسان اللہ احسان کے فرارمیں ملوث فوجیوں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے، ترجمان پاک فوج
- امریکا میں 105 سالہ خاتون نے ویکسین کی مدد سے کورونا کو شکست دیدی
- سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
- مریخ پر کھلنے والے پیراشوٹ میں ناسا کا ’خفیہ پیغام‘ کیا تھا؟
- چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی

حملے میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی
ریاض: سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے گاؤں پر یمن سے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق حملے میں ایک گاڑی تباہ اور 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پاکستان نے حوثی عسکریت پسندوں کے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ جزان کے گاؤں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی تحفظ کی تجدید کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب، خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرناک ہیں، ہم ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 2014 کے اواخر میں یمن میں حوثی باغیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔