سعودی عرب میں طیش میں آکر شوہر نے بیوی کو گولی مار دی

ویب ڈیسک  اتوار 24 جنوری 2021
ڈاکٹرز نے بروقت آپریشن کرکے خاتون کی جان بچالی، فوٹو : فائل

ڈاکٹرز نے بروقت آپریشن کرکے خاتون کی جان بچالی، فوٹو : فائل

جدہ: سعودی عرب میں شوہر نے بیوی کے گلے میں گولی مار دی اور جان بوجھ کر اسپتال لے جانے میں تاخیر کی۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان معمولی تکرار اور جھگڑا ہوا۔ شوہر نے بیوی کو سوتے ہوئے دیکھا تو غصے میں آکر گردن پر گولی مار دی۔

گولی کی آواز سُن کر ہمسائے بھی جمع ہوگئے تاہم شوہر نے بیوی کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے۔ اہل محلہ نے زبردستی ایمبولنس بلالی اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کرکے خاتون کی جان بچالی۔

پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں اسے اقدام قتل پر تین ماہ،،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو ماہ اور بیوی کے ساتھ ناروا سلوک پر دو ماہ قید سزا سنائی۔

عدالت نے مجموعی طور پر 6 ماہ کی قید کے ساتھ شادی ختم کرکے دونوں کے درمیان علیحدگی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔